ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنا رہے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کرسنایا، پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہو گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کے لیے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بہتر نہ ہو۔

واضح رہے کہ  میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں ملکی سیکورٹی ، داخلی و سرحدی  صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور امن و امان سے متعلق سمیت دیگر امور پر سوالات کے جواب دیے تھے۔

جواب دیجئے

body { font-family: 'Noto Nastaliq Urdu Draft', serif; }
%d bloggers like this: