تجزیہسیاسیات

آئین کو نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں، طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’لاہور کے آج کے منظر میں میرا کوئی کمال نہیں، یہ کمال ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے مقدس خون کا، ہم پارلیمنٹ کے مؤثر کردار اور قانون کی بالادستی اور عدلیہ کو آزاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آج ملک میں انسانی حقوق کچلے جارہے ہیں، قومی دولت لوٹی جارہی ہے، ہم آئین کو نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں، جمہوریت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے اور نہ ہی ملک کے امن کو توڑنا چاہتے ہیں۔‘

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ’پنجاب پولیس (ن) لیگ کا عسکری ونگ ہے، پنجاب ایک کارپوریشن کی طرح چلتا ہے، مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت کے ہرے بھرے درخت کو آکاس بیل کی طرح زرد کردیا، جبکہ شریف برادران بھارتی ایجنٹوں کو اپنے اداروں میں تحفظ دیتے ہیں۔‘

Leave a Reply

Back to top button