تازہ ترینپاکستانکاروبار

آئیں اپنی پراپرٹی کی معلومات حاصل کریں،اسلام آباد میں زمینوں کا پہلا تصدیقی مرکز قائم

شہر میں غیر قانونی سوسائٹیز اور پراجيکٹس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ابھی سسٹم کو اسلام آباد کے لیے لانچ کیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے کے آخر تک پورٹل پوری دنیا کے لیے اوپن ہوجائے گا.

پاکستان میں زمینوں کی تصدیق کا پہلا مرکز قائم کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں غیر قانونی سوسائٹیز اور پراجيکٹس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کشمیر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ بہت سی اسکیمیں ہیں جو کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں ہیں لیکن وہاں موجود نہیں ہیں اور بہت سی منظور شدہ سوسائٹیز بھی دھوکہ دہی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے پراپرٹی ویری فکیشن سینٹر (زمینوں کا تصدیقی مرکز) کا قیام کیا گیا ہے۔تمام ڈیٹا سی ڈی اے سے لے کر ہم نے اپنے سسٹم میں منتقل کر دیا ہے۔ شہری فارم بھر کر معلومات لیں گے تو ڈی سی آفس سے میسج بھیج دیا جائے گا اور 24 گھنٹے میں پراپرٹی کی تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی سسٹم کو اسلام آباد کے لیے لانچ کیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے کے آخر تک پورٹل پوری دنیا کے لیے اوپن ہوجائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ غیر قانونی سوسائٹی کے اشتہار پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے.انٹرنیٹ پر اشتہار لگانے والی غیر قانونی سوسائٹیز کو نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Back to top button