Uncategorized

آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور شرط رکھ دی

 آئی ایم ایف نے سردیاں آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافہ کی شرط رکھ دی، جس پر حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سےمہلت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ سردیاں آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا

اس سلسلے میں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سےمہلت مانگ لی ہے ، گیس ٹیرف میں اضافے سے 786 ارب وصولی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 666ارب کےہدف کی نسبت 120 ارب اضافی آمدن کا تخمینہ ہے، گیس ٹیرف میں 45 سے 53 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چھوٹے صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button