خبریںپاکستان سے

آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے: سینیٹر سراج الحق

ویب ڈیسک: میر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے موجودہ حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔
سراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نیب قوانین سے متعلق حکومتی ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے، کیا ملک میں ایمرجنسی لگی ہے جو پارلیمنٹ اور سینیٹ کو بےتوقیر کر کے آرڈیننس لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں کوئی ایمرجنسی یا ہنگامی صورتحال نہیں تو پھر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہونے کے باوجود آرڈیننس کا سہارا کیوں لیا گیا، نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت کا خاموش این آر او ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت ملک کو ترقی نہیں دے سکتی، سبز باغ دکھا کر عوام کو گمراہ کیا گیا، وزیر اعظم کے ہاتھ میں عوامی مسائل کے حل کی لکیر ہی نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر پر حکومتی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جن دوستوں نے مسئلہ کشمیر پر ساتھ دیا اب وہ پاکستان کے دوست نہیں رہے۔

Leave a Reply

Back to top button