سپورٹس

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: حسن علی بہترین باؤلر بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سےون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی، جس کے تحت فاسٹ باؤلر حسن علی ون ڈے کے بہترین باؤلر بن گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی باؤلرز رینکنگ میں حسن علی 6 درجہ ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پرآگئے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دو درجہ ترقی کے بعد سرفہرست ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے بابراعظم کی رینکنگ میں بھی دو درجہ ترقی ہوئی اور وہ چوتھے نمبر پر آگئے، ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی دوسرا کھلاڑی شامل نہیں۔

دوسری جانب محمد حفیظ بھی آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پہلا نمبر ہے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

Leave a Reply

Back to top button