HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » آج بھی منفرد کام کی تلاش میں رہتی ہوں: اداراہ ثنا فخر

آج بھی منفرد کام کی تلاش میں رہتی ہوں: اداراہ ثنا فخر

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

کراچی (رپورٹ، ثاقب اسلم دہلوی) کامیابی وقت کی پابندی میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ جو کام کیا منفرد کیا یہی وجہ ہے کہ میرا کام میرے چاہنے والوں نے خوب پسند بھی کیا۔

ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ و ماڈل ثنا فخر نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری نظریں آج بھی منفرد کام تلاش کرتی ہیں اسی میں اپنے ہر پروجیکٹ میں ایک نئے انداز سے اسکرین پر نظر آتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کام وہی کامیاب ہوتا ہے جس کا اسکرپٹ معیاری ہو۔ اگر کوئی فلم ناکام ہوتی ہے تو یہ ضروری نہیں کہ اس کا صرف اسکرپٹ ہی غیر معیاری ہو بلکہ اور بھی کئی وجوہات ہوتی ہیں جنہیں سمجھنا ضروری ہوتا ہے۔

جواب دیجئے