تازہ ترین

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ

نیپرا نے کراچی کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے 86 پیسے جبکہ کراچی والوں کے لیے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 39پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے کیے گئے اضافے سے بجلی صارفین پر 29 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا، صارفین سے اضافی وصولی مئی کے بلوں میں کی جائے گی-

نیپرا نے کراچی کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر سماعت کے بعد اب نیپرا نے تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفیکشن جاری کیا ہے-

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفیکشن کے مطابق فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے کراچی والوں کے لیے بجلی ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

اضافے سے کے-الیکٹرک کے صارفین پر ایک ارب 58 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا-

اس سے قبل کے-الیکٹرک نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی-

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولی رواں ماہ کے بلوں میں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ نیپرا نے 12 فروری کو دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button