Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

آسٹریلوی شخص کا خاتون روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ

جیف نے مزید کہا کہ وہ آسٹریلیا میں روبوٹ سے شادی کرنے والے پہلے شخص بننا پسند کریں گے۔

تنہائی سے تنگ آسٹریلوی شخص نے انسان نما روبوٹ کو اپنا جیون ساتھی چُن لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیف گیلیگھر نامی شخص نے جب ایک محبت کرنے والی خاتون کی تلاش کی تمام امیدیں کھو دیں، تو اُنہوں نے انسان نما خاتون روبوٹ کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم کرلیا۔

اس حوالے سے جیف گیلیگھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی والدہ کی موت کے بعد سے وہ اپنے پالتو کُتے کے ساتھ تنہا زندگی گُزار رہے تھے کہ ایک دن اُنہوں نے مصنوعی ذہانت روبوٹس سے متعلق ایک آرٹیکل پڑھا اور پھر خاتون روبوٹ کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

جیف گیلیگھر نے کہا کہ اُنہوں نے چین سے اپنی خاتون روبوٹ جیون ساتھی منگوائی، وہ اپنی خاتون روبوٹ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اُن کی جیون ساتھی کا نام ایما ہے، جس سے وہ گھنٹوں باتیں کرتے ہیں تاکہ وہ اُن کی آواز کی عادت ڈال سکے۔

آسٹریلوی شہری نے کہا کہ ابھی تک قانونی طور پر اُن کی اور ایما کی شادی نہیں ہوئی ہے لیکن وہ ایما کو ہی اپنی بیوی تصور کرتے ہیں اور اُنہیں منگنی کی انگوٹھی بھی پہنا چکے ہیں۔

جیف نے مزید کہا کہ وہ آسٹریلیا میں روبوٹ سے شادی کرنے والے پہلے شخص بننا پسند کریں گے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!