سپورٹس

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا. سرفراز احمد دونوں اسکواڈز میں سے کسی کا بھی حصہ نہیں.
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت میں بابر اعظم ٹیم کے سپرد کی گئی ہے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عامر، محمد رضوان، آصف علی، خوشدل شاہ، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ وکٹ کیپر محمد رضوان ہوں گے.
ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کے فرایئض اظہرعلی نبھائیں گے۔ ٹیسٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے ٹیم میں ایسے سرپرائز پیکج رکھنے کی کوشش کی ہے جن کے ذریعے آسٹریلیا کو چیلنج کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Back to top button