پاکستانتازہ ترین

پوری قوم کو صرف ایک کام آتا اور وہ ہے پراپرٹی: اسلام آباد ہائیکورٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بس اڈوں کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو صرف ایک کام آتا ہے اور وہ ہے پراپرٹی کا کام۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت میں بس اڈوں کی تعمیر سے متعلق ٹرانسپورٹرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پیش ہوئے۔

جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت کہا کہ شہر بنا دیا گیا لیکن نہ تو بس اڈے ہیں، نہ عدالتیں اور نہ ہی ہسپتال، ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے 3 سال بعد بھی کوئی کام نہیں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو جواب دیا کہ یہ ہماری نالائقی اور کوتاہی ہے، 2018ء میں سی ڈی اے بورڈ نے منظوری دی تھی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 2018ء کے بعد آپ نے فائل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کی ؟، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے استدعا کی کہ 45 روز کا وقت دے دیں، 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن بھی ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ پتا نہیں بلدیاتی الیکشن ہونے بھی ہیں یا نہیں، آپ اپنے حصے کا کام ضرور شروع کریں، آپ ادارے کے ہیڈ ہیں، آپ ایڈمنسٹریٹر ہیں، عوام کو سہولت فراہم کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پوری قوم کو بس ایک کام آتا ہے اور وہ ہے پراپرٹی کا کام۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button