تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

آملہ آئل: بال لمبے اور گھنے بنائے، چہرہ پر تازگی لائے

آملہ آئل میں وٹامن ڈی، وٹامن سی، کیلوریز، فائبر، کیلشیم، کاربوہائیڈرٹس،آئرن اور کروٹین پائی جاتی ہے۔

آملہ قدرت کی طرف سے انسان کیلئے ایک ایسا قیمتی تحفہ ہے جو صحت اور طویل عمری کے لیے بیش بہا نعمت قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے بڑے بڑے درخت ہوتے ہیں۔ اس کی گٹھلی گول ہوتی ہے جبکہ ذائقہ کڑوا اور کسیلا ہوتا ہے۔

غذائی اجزاء
آملہ آئل میں وٹامن ڈی، وٹامن سی، کیلوریز، فائبر، کیلشیم، کاربوہائیڈرٹس،آئرن اور کروٹین پائی جاتی ہے۔

کولیسٹرول کو قابو رکھے
کولیسٹرول کا بڑھ جانا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ دِل کی بیماریوں کی جڑ ہے اور ساتھ ہی وزن میں بھی اضافہ کرتا ہے، آملہ آئل میں کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے کی خصوصیت موجو د ہوتی ہے جس وجہ سے یہ آپ کے دل کو ٹھیک اور آپ کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے۔

چہرہ نکھارے، خوبصورت بنائے
آملہ آئل میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو ہمارے چہرے کی رنگت میں نکھار لاتا ہے، آملہ کو چہرے پر ماسک کے طور پر بھی لگایا جاتا ہے، سردیوں میں جلد خُشک ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جِلد خراب نظر آتی ہے، چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آملہ آئل کا استعمال کیا جائے۔

سانس اور پھیپھڑوں کے امراض سے بچائے
سانس کی بیماریوں میں آملہ آئل مفید ثابت ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں کی تپِ دق، دمہ اور برونکا ئٹس میں خاص طور پر اس کا استعمال افاقہ کا باعث بنتا ہے۔

ذیابیطس سے نجات دلائے
اس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس پر قابو پانے میں بہت مؤثر ہے۔ اس سے لبلبے کو تحریک ملتی اور انسولین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، اور خون میں شوگر کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ اس کا استعمال شوگر کے مریضوں میں آ نکھوں کی پیچیدگیاں بھی روکتا ہے۔

توانائی کا پاور ہاؤس
آمل آئل میں جسم کو نئی قوت اور توانائی مہیا کرنے کی تاثیر پائی جاتی ہے۔ اس میں ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو نہ صرف بڑھاپے کے آثار ختم کرتا ہے بلکہ طاقت بھی برقرار رکھتا ہے۔ یہ انسان کی جسمانی قوت مدافعت بڑھاتا اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کا استعمال جسم کے مختلف غدودوں کو فعال کرتا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ پیدا ہونے والی شکست و ریخت کو روکتا اور بڑی عمر میں بھی توانائی برقرار رکھتا ہے۔

1 2اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button