Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
Uncategorized

آپ کے جانبدارانہ رویے نے آپ پر ہمارا اعتماد ختم کردیا. شہباز شریف کا سپیکر کو خط

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا جس میں کہا گا کہ آپ کے جانبدارانہ رویے نے آپ پر ہمارا اعتماد ختم کردیا، ہمارامطالبہ ہے مشترکہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 12نومبر کوآپ کی طرف سے لکھے گئے خط تفصیلی جواب دیاتھا، آپ کے خط کے مندرجات سے متفق تھا،آپ کی طرف سے ہماری تجاویز کا کوئی جواب نہیں آیا ، آپ کی طرف سے خط کا جواب نہ آنا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے ۔
شہباز شریف کی جانب سے لکھا گیا کہ قومی اہمیت کے معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے پرزو ردیاتھا،حکومت کی طرف سے 16گھنٹے کے مختصر نوٹس پر جوائنٹ سیشن بلاگیا،روایت رہی ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں سے مشاور ت کی جاتی ہے،آپ کے جانبدارانہ رویے نے آپ پر ہمارا اعتماد ختم کردیا، مشترکہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!