تازہ ترین

یوکرین سے بات چیت کےنتائج پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا

کریملن نے کہا ہے کہ یوکرین سے بات چیت کےنتائج پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روس یوکرین بات چیت سے صدر ولادیمر پیوٹن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کریملن کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین میں قوم پرست عناصر شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کررہے ہیں۔ روسی فوجیں یوکرین میں سول انفرا اسٹرکچر، گھروں کونشانہ نہیں بنا رہیں۔

کریملن کے مطابق فی الحال صدر پیوٹن کے یوکرینی صدر زیلنسکی سے بات کرنے کا پلان نہیں ہے۔ یوکرینی صدر زیلینسکی ہتھیار ڈالنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ پھر جانی نقصان نہیں ہوگا۔

کریملن کے مطابق زیلنسکی کو یوکرین کا آئینی صدر مانتے ہیں۔

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کریملن نے روس یوکرین بات چیت کیلئے ثالثی کا امکان رد کر دیا ہے۔ یوکرین روس کے وفود براہ راست بات چیت کررہے ہیں۔

کریملن کے مطابق یوکرین پر کلسٹر اور ویکیوم بم استعمال کرنے کے الزامات جھوٹے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ روس واضح طور پر جنگی جرائم کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button