Uncategorized

ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ایکوریم عوام کیلئے کھول دیا گیا

ابوظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ایکوریم کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
جبکہ امارات میں یہ آبی حیات کے ایک بڑے تحقیقی مرکز اور جانوروں کی نگہداشت کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کرے گا۔ انتظامیہ کے مطابق عالمی سیاحتی مقام میں مقبوبلیت حاصل کرنے کے لیے یہ ایکیوریم ایک اہم کردار ادا کرے گا۔


نیشنل ایکوریم ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا سات میٹر لمبا سانپ رکھا گیا ہے۔ سُپر اسنیک نامی اژدھے کا وزن 115 کلو گرام ہے جب کہ اس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے۔ایکوریم کی سیر کرنے میں سیاحوں کو دو گھنٹے تک کا وقت لگے گا۔
25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی جائیں گی۔ جس میں شارک، اسکولز آف فش، منٹاریز اور سمندری کچھوے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button