تازہ ترینسیاسیات

الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آ سکے ورنہ ملک، سری لنکا بن جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں زرداری نے مسلم لیگ ن کو مروا دیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہو گی۔ شریف خاندان ایک پیج پر نہیں، نواز شریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے۔ حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے ۔ مولانا فضل الرحمان دو کنکریاں پاکستان لے آئیں ادھر بھی دو شیطان ہیں ۔ پاسپورٹ نواز شریف کی جیب میں ہے لیکن وہ آ نہیں سکتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی پی مزے کر رہی ہے، دفاع نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پر جواب نہیں دوں گا خود کش نہیں بننا چاہتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button