خبریںپاکستان سے

اب بھارت کے لوگ نریندر مودی کے ظلم کیخلاف کھڑے ہوئے ہیں: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی ہندوستان میں وہ کر رہا ہے جو جرمنی میں ہٹلر نے کیا تھا، اب بھارت کے لوگ نریندر مودی کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں.
جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بارڈر پر ہو رہا ہے، ایسے نہیں ہو رہا، مودی نے 80 لاکھ کشمیریوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرایا، کشمیر کی ساری قیادت کو جیلوں میں بند کیا۔
زیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نہر آتی ہے تو سارا علاقہ بدل جاتا ہے، میانوالی میں نہر آئی اور پورا علاقہ بدل گیا، پنڈ دادن خان میں میٹھا پانی نہیں ہے، مجھےمعلوم ہےکہ یہاں کے لوگوں کو کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ہم نے ایک سال بہت مشکل میں گزارا، جتنا ٹیکس جمع کیا تھا اس کا آدھا حصہ ماضی کی حکومتوں کے قرضوں کے سود میں چلا گیا، ماضی کے 10 سال کے ظلم کی وجہ سے عوام کو منہگائی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ آج زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، سرمایہ کاری ہو رہی ہے، 2020 کا سال ہمارا ترقی کا سال ہے، 2020 کا سال نوکریاں دینے کا سال ہے، 2020 میں ملک ترقی کرے گا اور یہاں خوشحالی آئے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2019 مشکل وقت تھا، 2020 اس ملک کے آگے بڑھنے کا وقت ہے، 2020 میں آپ کو اور بہتر تبدیلی نظر آئے گی، مافیا جو کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہا تھا 2020 کا سال ان کے لیے برا وقت ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ جب تک معاشرے میں کرپشن ختم نہیں ہوتی وہاں ترقی نہیں ہوتی، جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہاں کے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، کرپشن ملک میں میرٹ کو تباہ کر دیتی ہے، ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہم اپنے ملک کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button