Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںپاکستان

اب تک ملک میں 63 ضمنی انتخابات ہوئے، کس جماعت نے کتنی سیٹیں جیتیں؟

سندھ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات کے نتائج وہی رہے جو 2018ء میں تھے، پی ٹی آئی نے اپنی 3 سیٹیں اور پیپلز پارٹی نے اپنی11 سیٹیں اپنے ہاتھ میں رکھیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت میں اب تک 63 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے، جن میں سے 21 پر حکمران جماعت فاتح رہی۔

پاکستان میں 2018ء کے عام انتخابات کے بعد سے اب تک 63 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر سیٹوں پر حکمران جماعت پی ٹی آئی کامیاب رہی ہے۔

پی ٹی آئی نے 63 میں21 ضمنی الیکشن جیتے جبکہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) نے 16 اور پیپلز پارٹی 11 انتخابات میں فتح اپنے نام کی۔

خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی نے 13 میں سے 7 میں فتح حاصل کی جن میں سے 3 نئی نشستیں بھی شامل ہیں۔

پنجاب میں خیبرپختونخوا کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو آسان راستہ نہیں ملا، پنجاب میں 28 ضمنی انتخابات ہوئے، 13 ن لیگ نے اور 10 پی ٹی آئی نے جیتے، ن لیگ نے تحریک انصاف کی 5 نشستیں جیت لیں۔

سندھ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات کے نتائج وہی رہے جو 2018ء میں تھے، پی ٹی آئی نے اپنی 3 سیٹیں اور پیپلز پارٹی نے اپنی11 سیٹیں اپنے ہاتھ میں رکھیں۔

سندھ میں صوبائی حکمران جماعت پی پی پی کو پی ٹی آئی کی 2018ء کی ایک سیٹ مل گئی۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!