خبریں

اب سعودی عرب میں بھی غیر ملکیوں کو شہریت ملے گی!

ویب‌ ڈیسک: سعودی عرب میں پچھلے کچھ سالوں سے کافی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، جن کی وجہ سے سعودی معاشرے میں وہ چیزیں سامنے آ رہی ہیں جو پہلے نظر نہیں آتی تھیں، اسی تبدیلی کے پیش نظر سعودی عرب نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل غیرملکیوں کے حوالے سے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے.
سعودی عرب نے دنیا بھر سے ’غیر معمولی‘ کارکردگی دکھانے والے افراد کو شہریت دینے کی پیشکش کر دی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اپنے پیشوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو شہریت عطا کرنے کی منظوری دی۔
جن شعبوں سے منسلک اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ان میں طب، فرانزک، ثقافت اور کھیل شامل ہیں۔
سعودی عرب کے اس اقدام کا مقصد ویژن 2030 کے تحت معیشت کو نئی جہت بخشنے کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو سعودی عرب آنے پر راغب کرنا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button