تازہ ترین

لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کھلے دودھ پر پابندی صوبے بھر میں لگائی جائے گی تاہم پہلے مرحلے میں لاہور سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے حکمت عملی بھی بنالی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کے مرحلے میں کھلا دودھ مضر صحت پایا گیا ہے جس کے بعد لاہور میں گلی محلوں کی دکانوں پر بھی اب پیکنگ دودھ فروخت کیا جائے گا جس کے لیے گوالا ایسوسی ایشن سے بات چیت چل رہی ہے، اس معاملے میں گوالا ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button