HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » ادب » اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ

اجتماعی طور پر قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

قومی پرچم اور قومی ترانے سے پیار ہر پاکساتنی کا بڑا اعزاز ہے۔ جب بھی کسی مقام پر قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو ہر پاکستانی اس کے احترام میں کھڑا ہو جاتا ہے۔ ہر ملک اپنے ترانے سے پیار کرتا ہے۔

یکم ستمبر 2009ء کو فلپائن میں 5248 نے مل کر ترانہ گایا جو عالمی ریکارڈ بن گیا۔ اس ریکارڈ کو توڑنے کے لئے بھارت کے 104638افراد نے بندے ماترم گایا اور اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی حیثیت حاصل ہو گئی۔ پاکستان نے اعتراض کیا کہ بندے ماترم بھارت کا ترانہ نہیں ہے۔ اس لئے بھارت کا یہ ریکارڈ جاتا رہا۔

14اگست 2011ء کو کراچی میں جشن آزادی کی تقریب مقرر ہوئی۔ تیز بارش اور اندھیرے کے باوجود رات کی تاریکی کو 5885 افراد نے جذبۂ ملی سے روشنی میں بدل دیا اور سب سے زیادہ افراد کا مل کر ترانہ پڑھنے کا یہ اعزاز پاکستان کو حاصل ہو گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی کتاب’’ فکرِعمیق‘‘ سے اقتباس

جواب دیجئے