پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی میں شہباز اور عمران کو اکٹھے بٹھاؤں گا : فاروق ستار

 قومی اسمبلی کے حلقہ 245 سے امیدوار فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جا کر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پورے حلقے کا دورہ کیا، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کامیاب ہو کر حلقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی ہے ،انشاء اللّٰہ اسے دور کریں گے۔

سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 245 کے عوام کا ووٹ اور ان کی حمایت کراچی کی قسمت پر لگے تالے کو کھولے گا،کراچی کیلئے انشاء اللّٰہ وفاق سے پورا حق لینا ہے، ہم 4 ہزار ارب روپے دیتے ہیں ہمیں بھی اب 40 ارب کی خیرات نہیں چاہیے۔

دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں 90 ہزار پر حلقہ بنایا تو اپنے علاقوں میں 25 سے 30 ہزار پر بنایا گیا ، یہ انتخابات سے پہلے کی گئی دھاندلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button