خبریںپاکستان سے

اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے: فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی ضرورت ہے ۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا مضبوط ادارے ملکی ترقی جمہوریت کے فروغ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ناگزیرہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور فوجی قیادت انتہائی موثر انداز میں مل کر ملک کو مسائل سے باہر نکال رہے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کہ ملک اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی عناصر اور ملک میں موجود ان کے آلہ کار اداروں کو کمزور کرنے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سازشیں کرنے والوں کو شکست دی جائے گی۔

Leave a Reply

Back to top button