فن اور فنکار

اداکارہ ریشم نے آئندہ برس شادی کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: 1995 میں فلم جیوا سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کر کے لالی وُڈ کی کامیاب ترین ہیروئن بننے والی اداکارہ ریشم نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اداکارہ نے اس سے قبل 2019 کے آغاز میں بھی کہا تھا کہ وہ رواں سال کے اختتام تک شادی کرلیں گی، تاہم اب انہوں نے 2020 میں شادی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

1995میں بننے والی فلم جیوا میں ریشم کا ایک خوبصورت انداز
معروف ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ ریشم اس سال 51 برس کی ہوگئیں، تاہم کچھ مسائل اور مشکلات کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو پائی لیکن اب انہوں نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریشم نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ سال 2020 میں ہی شادی کرلیں گی، تاہم انہوں نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ ریشم سمجھتی ہیں کہ ان کی شادی کا درست وقت ہو چکا ہے اور انہیں زندگی کو پرجوش اور پرسکون بنانے کے لیے اب شادی کرنی چاہیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں وقت لگا، تاہم اب ان کی یہ تلاش ختم ہو چکی ہے اور 2020 میں وہ دلہن بنیں گی۔

Leave a Reply

Back to top button