فن اور فنکار

اداکار جنید خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا

ویب ڈیسک: متعدد صلاحیتوں کے حامل پاکستانی اداکار جنید خان نے اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے. انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز گلوکاری کے ساتھ کیا تھا لیکن اب بہترین اداکار مانے جاتے ہیں۔

کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے فینز کا دل جیتنے والے جنید خان اب اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں.

جنید خان نے اپنا یوٹیوب چینل مداحوں کے ساتھ مزید رابطے میں رہنے کے لیے لانچ کیا۔ انہوں اپنے ’’کال جنید خان‘‘ نامی یوٹیوب چینل پر اپنا پہلا ویڈیو لاگ بھی ریلیز کردیا جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بھی بتایا۔

اپنی اس تازہ سرگرمی کے حوالے سے جنید خان کا کہنا تھا کہ میرا ایک اور یوٹیوب چینل بھی ہے لیکن وہ میرے میوزک کے لیے ہے، یہ چینل میں نے اپنے مداحوں سے مزید رابطے میں رہنے کے لیے بنایا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ اس یوٹیوب چینل پر فٹنس، صحت اور اچھے لائف اسٹائل پر فوکس کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنید خان اس وقت اپنی پہلی فلم ‘کہے دل جدھر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے سال ریلیز ہو گی۔

وجدان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات جلال رومی دے رہے ہیں، کہانی کامران باری نے لکھی ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں منشا پاشا اور ساجد حسن بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button