فن اور فنکار

اداکار شان بھی پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر بول پڑے

ویب ڈیسک: سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں وہاں اداکار بھی میدان میں اتر آئے ہیں.
اداکار شان شاہد نے بھی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے عدلیہ کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جب ایک محبِ وطن کو غدار کہا جائے‘۔
اداکار شان نے مزید لکھا کہ ’پرویز مشرف آپ اب بھی محبِ وطن ہیں، ایک سچے پاکستانی اور بہادر سپاہی ہیں‘۔
علاوہ ازیں تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات اور پاکستان کے معروف فیشن برانڈ کی ڈائریکٹر خدیجہ شاہ نے بھی عدالتی فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور اُن پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف پر آئین توڑنے، ججز کو نظر بند کرنے، آئین میں غیر قانونی ترامیم، بطور آرمی چیف آئین معطل کرنے اور غیر آئینی پی سی او جاری کرنے کے آئین شکنی کے جرائم ثابت ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button