Uncategorized

ادرک اور شہد والی چائے دے خراٹوں سے نجات

(ویب ڈیسک) ہر گھر میں کوئی نہ کوئی فرد ایسا ضرور ہوتا ہے جس کی خراٹوں کی عادت سے سارے گھر والے تنگ ہوتے ہیں۔ امریکی ادارے نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ہر تین مردوں میں سے ایک جب کہ ہر چار خواتین میں ایک کو خراٹے مارنے کی عادت ہوتی ہے۔
عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ خراٹے مارنا ایک بُری اور ناپسنددہ عادت ہے لیکن ماہرین صحت کے مطابق اس کی وجہ کوئی نہ کوئی بیماری ہوتی ہے، اس لئے اس کے علاج پر توجہ دینی چاہئے۔
یہاں ہم آپ کو خراٹوں سے جنات کا ایک انتہائی آسان اور مؤثر گھریلو ٹوٹکہ بتاتے ہیں۔
ہر گھر میں ادرک ایک عام استعمال ہونے والی چیز ہے، اور شہد کے فوائد سے بھی ہم سب اچھی طرح آگاہ ہیں۔ ادرک کو سُپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ معدے کے امراض، ٹھنڈ، کھانسی اور یہاں تک کہ امراض قلب میں بھی مفید ہوتا ہے۔
ادرک سوجن کو دور اور مضرصحت بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے۔ اس کا استعمال منہ میں تھوک جیسی رطوبت پیدا کر کے گلے کو تر رکھنے کا سبب بنتا ہے جس سے سانس لینے میں آسانی رہتی ہے۔ اس لئے ادرک والی چائے میں شہد ملا کر دن میں دو بار پینے سے خراٹوں سے نجات پائی جا سکتی ہے۔
نوٹ: یہ پوسٹ آپ کی معلومات میں اضافہ کیلئے شائع کی گئی ہے، آپ صحت سے متعلق کسی بھی مسئلہ پر اپنے طبیب سے رجوع کریں. شکریہ

Leave a Reply

Back to top button