Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
کھیل

ارشد ندیم جیت جاتے توایشاکا قد اونچاہوتا. بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ انھیں بہت خوشی ہوتی اگر پاکستانی جولین سٹار ارشد ندیم بھی میڈل جیت جاتے، اس سے ایشیا کا ہی اونچا ہوتا۔ ارشد ندیم کیساتھ ملاقات کے بارے میں نیرج چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے مجھے ایک بڑی مسکراہٹ کے ساتھ مبارکباد دی، میں نے بھی ان سے کہا کہ وہ پاکستان کے قومی لباس میں کافی تگڑے لگ رہے ہیں۔ میں نے انہیں مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کیں
ایک انڈین ٹیلی وژن چینل کو خصوصی انٹرویو میں جب ان سے پاکستان کے سٹار کھلاڑی ارشد ندیم کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی بھی ان کیساتھ پوڈیم پر کھڑے ہوتے تو انھیں مسرت ہوتی۔
انہوں نے کہا ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان مقابلے کا ان کے ذہن میں اثر نہیں تھا۔ کرکٹ میں یہ چیزیں چل جاتی ہیں مگر عالمی مقابلوں میں یہ سب کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!