خبریں

اسرائیلی فوج کی سکولوں پر آنسوگیس شیلنگ، بیسیوں طلباوطالبات بے ہوش

ویب ڈیسک: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض فوج نے سکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں بیسیوں طلبا اور طالبات دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کو ہراساں کرنے کے لئے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے سکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں طلبا اور طالبات،اساتذہ اور دیگر شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
بے ہوش ہونے والے افراد کو امدادی اداروں کے کارکنوں کی طرف سے طبی امداد فراہم کی گئی۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم سکولوں میں صہیونی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ طلبا پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

Leave a Reply

Back to top button