تازہ ترین

حکومت کا پہلا امتحان، پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز دی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تجویزجی ایس ٹی اور لیوی کی موجودہ شرح پربھیجی گئی ہے، تجویز 70 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پر بھیجی گئی۔

فل لیوی اور ٹیکسوں کی بنیاد پرپیٹرول فی لیٹر83.50 روپے بڑھانےکی تجویز، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

موجودہ ٹیکس شرح  پرپیٹرول فی لیٹر21.53روپےمہنگاکرنےکی تجویزموجودہ ٹیکس شرح پرڈیزل  فی لیٹر 51 روپے 30 پیسےمہنگا کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فل ٹیکس اورلیوی پرمٹی کا تیل 77.56 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ فل ٹیکس اور لیوی پر لائٹ ڈیزل 77 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button