الیکشنالیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں

اسلامی تحریک پاکستان

الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں
گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اسی جماعت سے ہے
اسلامی تحریک پاکستان ایک مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہے، اس جماعت کے صدر سید ساجد علی نقوی ہیں، جن کا پاکستان میں اسلام کے فروغ اور اسلامی تعلیمات کی نشرواشاعت میں ایک معتبر کردار ہے۔معتدل مزاجی، روشن فکری، محتاط گفتگو، جچی تلی رائے، اتحاد امت اور وحدت ملی آپ کی شخصیت کا خاصہ ہیں اور اتحادبین المسلمین کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ پاکستان میں 28 دینی جماعتوں پرمشتمل ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدرہیں۔
1992 میں اس جماعت کی بنیاد رکھی گئی، ابھی حال ہی میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا اجلاس سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت راولپنڈی میں منعقد ہوا تھا ، جس میں مرکزی سیاسی سیل کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سمیت پنجاب ،سندھ ،بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان ،کشمیر کے مرکزی سیاسی سیل کے ممبران نے بھرپورشرکت کی۔
اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل نے آئندہ انتخاب 2018 میں بھرپور طریقے حصہ لینے کا فیصلہ کیا اوراجلاس میں طے ہوا کہ صوبوں میں بھی مرکز سے ہم آہنگی کے ساتھ سیاسی عمل کوآگے بڑھایا جائے گا۔اجلاس میںفیصلہ کیا گیا مثبت سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط بڑھانے سمیت انتخابی حلقوں کا جائزہ لے کر جماعت کے مضبوط امید واران کا تعین کر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے اور سیاسی عمل کو بڑھاتے ہوئے ووٹرز کا اندراج اور شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے یونٹس سطح تک کارکنان کو فعال کیا جائے گاتاکہ گلگت بلتستان کی طرح ملک کے دیگرقومی و صوبائی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صدر اسلامی تحریک پاکستان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی قسم کے منفی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی جس سے ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیپٹن ( ر ) شفیع خان کا تعلق اسی جماعت سے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button