تازہ ترینسیاسیات

شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا میڈیکل کروا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کا میڈیکل 3 رکنی بورڈ نے پمز ہسپتال میں کیا جس کی رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول ہوگئی ہے ۔ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ شہباز گل کسی بیماری کا شکار بھی نہیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے وکیل نے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگایا تھا جس بناء پر ملزم کا میڈیکل  کرایا گیا اور اس کی رپورٹ جمعہ کو عدالت  میں پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button