Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
جرم کہانیپاکستان

اسلام آباد میں پرائزبانڈ ڈیلر ڈھائی کروڑ روپے سے محروم، لاہور میں تاجر لٹ گیا

اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے راہ چلتے پرائز بانڈ ڈیلر سے ڈھائی کروڑ روپے لوٹ لئے ۔
پرائز بانڈ ڈیلر راجہ بازار سے گھر جا رہاتھا کہ ڈاکووں نے اس کو قابو کرلیا ور جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر اس سے ڈھائی کروڑ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔
لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن پاک بلاک میں کپڑے کی دکان سے 4 ڈاکو گارڈ کو یرغمال بنا کر 55 لاکھ روپے لے اڑے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اور گن چھین لی ، واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے ، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
کراچی میں نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے پر فائرنگ کر کے 15 سالہ لڑکی کو قتل کرد یا، نامعلوم افراد نے گلستان جوہر کے بلاک 11 میں دروازے پر دستک دی ، جونہی لڑکی نے دروازہ کھولا اندھا دھند فائرنگ کر کے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!