تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

اسٹارلنک کا پاکستان میں سیٹیلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ تیار

امریکی وفد کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک پہلے ہی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور اُس کے دفاتر جلد ہی کھل جائیں گے، یہ اسٹارلنک کا جنوبی ایشیا میں پہلا منصوبہ ہوگا۔

امریکی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان بھر میں سٹیلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اسٹار لنک کے وفد نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے سے نہ صرف اُن علاقوں کو فائدہ ہوگا جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، بلکہ براڈبینڈ بڑھنے سے ملک بھر کے 40 ہزار اسکولوں اور کاروباری اداروں کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔

امریکی وفد کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک پہلے ہی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور اُس کے دفاتر جلد ہی کھل جائیں گے، یہ اسٹارلنک کا جنوبی ایشیا میں پہلا منصوبہ ہوگا۔

Leave a Reply

Back to top button