تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

اسپتال میں 30 سال تک ٹوائلٹ کا پانی پینے کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

اس سے بھی دلچسپ بات یہ بھی کہ اسپتال کی انتظامیہ 2014 میں باقاعدگی کے ساتھ ہفتے میں ایک بار اسپتال کے پانی کا رنگ، ذائقہ اور اس کی بدبو چیک کرتی تھی لیکن اس کے باوجود کسی کو بھی اس بارے میں پتہ چلا کہ وہ یہ پانی صاف ہے یا پھر ٹوائلٹ کا۔

ایک اسپتال میں 30 سال تک ٹوائلٹ کا گندا پانی پینے کے صاف پانی کے طور پر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جاپان کے ایک خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اسپتال میں تقریباً 30 سال تک ٹوائلٹ کا پانی پینے کے صاف پانی کے طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف اوساکا یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوساکا یونیورسٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ اسپتال ڈپارٹمنٹ کے پانی کے کچھ نلکے غلطی سے ٹوائلٹ کے ساتھ جوڑ دیے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق جب 1993 میں اسپتال کی تعمیر ہوئی تو اس کے 120 نلکے غلط لگا دیے گئے اور ان نلکوں سے آنے والا پانی حیران کن طور پر ہاتھ دھونے، پینے اور غرارے کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً 30 سال تک اسپتال میں ٹوائلٹ کا گندہ پانی استعلام ہوتا رہا اور ہرکوئی اس سے نابلد رہا لیکن جب اسپتال کی ایک نئی بلڈنگ کے لیے انسپکشن کی گئی تو اس وقت یہ ماجرا کھل کر سامنے آیا۔

اس سے بھی دلچسپ بات یہ بھی کہ اسپتال کی انتظامیہ 2014 میں باقاعدگی کے ساتھ ہفتے میں ایک بار اسپتال کے پانی کا رنگ، ذائقہ اور اس کی بدبو چیک کرتی تھی لیکن اس کے باوجود کسی کو بھی اس بارے میں پتہ چلا کہ وہ یہ پانی صاف ہے یا پھر ٹوائلٹ کا۔

Leave a Reply

Back to top button