تازہ ترینخبریںصحت

اسپوتنک اومی کرون کو ختم کرنے میں مؤثر ہے، روس

سی ای او روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ برس فروری سے لاکھوں کی تعداد میں اسپوتنک اومی کرون بوسٹر دیں گے۔

روس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے والی اس کی ویکسین اسپوتنک فائیو اور اسپوتنک لائٹ کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے کو ختم کرنے میں مؤثر ہے۔

اسپوتنک فائیو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سی ای او کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گمالیا انسٹیٹیوٹ کے مطابق اسپوتنک فائیو اور لائٹ دیگر دیگر ویکسین سے بھی زیادہ اثرانداز ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیریقینی صورتحال کے پیشِ نظر اس کے ڈوز میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

سی ای او روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ برس فروری سے لاکھوں کی تعداد میں اسپوتنک اومی کرون بوسٹر دیں گے۔

Leave a Reply

Back to top button