خبریںسپورٹس

اعظم خان کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت کیوں ہوئی؟ چیف سلیکٹر نے وجہ بتا دی

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعظم خان کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت سے متعلق بتا دیا۔

محمد وسیم نے نجی چینل اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن میں مڈل آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ٹی 20 میں اعظم خان کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے، ایسا ہوسکتا ہے کہ رضوان بطور کیپر، اعظم خان بطور بیٹسمین کھیلیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن مکمل مشاورت کے ساتھ کی گئی ہے، مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کی ایوریج زیادہ معنی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا اعلان ٹیم پرفارمنس دیکھ کر ہی کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کی فٹنس کے معیار کو دیکھ کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہمیں ٹیم کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے لینے ہوتے ہیں، ہر شخص کی رائے کا احترام کرتے ہیں ہماری بھی رائے دیکھنی چاہیے۔

محمد عامر سے متعلق محمد وسیم نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر ریٹائر ہوچکے ہیں اسی لیے ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔

محمد وسیم نے کہا کہ بعض اوقات کم بالز پر زیادہ رنز کرنے والے بھی فائدہ نہیں دیتے، کچھ کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے متاثر نہیں کرسکے، تنقید کرنا سب کا حق ہے، ذاتی حملے کرنا درست نہیں۔

Leave a Reply

Back to top button