تازہ ترینسیاسیات

پیپلز پارٹی کا الیکشن میں تاخیر پر عدالت جانے کا اعلان

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیرکسی صورت قبول نہیں، الیکشن میں تاخیرہوگی توہم بالکل عدالت جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے اعلان پر کہا کہ حلقہ بندیوں کےبعداسمبلی کی نشستیں بڑھاناپڑتی ہیں اور اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکیلئےآئینی ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں الیکشن کےبعدبھی ہوسکتی ہیں، حلقہ بندیاں ہرصورت کرنی ہیں تواسٹاف بڑھاکرکرلیں، حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن کرانا ہے تودال میں کچھ کالاہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کوکہا60دن میں الیکشن کرائیں تو اتحادی جماعتوں نےکہانہیں90دن میں الیکشن کرانے ہیں، اتحادی جماعتوں کی نیت پرشک نہیں ہے۔

انھوں نے واضح کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کےحلقہ بندیوں کےفیصلےکونہیں مانتی، الیکشن میں تاخیرکسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کےتحفظات دورکیےگئےاسی لیےسی سی آئی میں ووٹ کیا،الیکشن میں تاخیرہوگی توہم بالکل عدالت جائیں گے اور بروقت انتخابات کیلئے ہرحربہ استعمال کریں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کل بھی اورآج بھی بروقت انتخابات کامؤقف ہے، الیکشن کمیشن کےپاس بھی جائیں گےکہ حلقہ بندیاں بعدمیں کریں۔

نئی نگراں کابینہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئی نگراں کابینہ کیلئےدعاگوہوں،دکان توکھلنےدیں پھرپتہ چلےگا، نگراں کابینہ میں کچھ لوگ ہیں جن کاسیاسی جماعتوں سےتعلق ہے، نگراں کابینہ میں کوئی پارٹی بنےگاضرورآوازاٹھائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button