خبریں

افغانستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 بچے ہلاک

ویب ڈیسک: افغانستان کے صوبہ تخار میں سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 بچے ہلاک ہو گئے.
صوبائی پولیس سربراہ خلیل عصر کے مطابق یہ بم دھماکا ایک سکول کے قریب ہوا اور ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 15 برس کے درمیان تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے اور افغان سیکیورٹی فورسز کے حملوں کے باعث طالبان نے اس علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔
پولیس سربراہ کے مطابق اس بم کا ممکنہ ہدف افغان سکیورٹی فورسز تھیں جو اکثر اس سڑک کو استعمال کرتی ہیں۔ اس بارودی سرنگ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔ تاہم پولیس سربراہ نے اس کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button