خبریںدنیا سے

افغانستان: طالبان حملے میں 10 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک: افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں کم ازکم 10فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان فوجی ترجمان نے بتایا کہ شورش زدہ ضلع سنگین میں طالبان نے فوجی اڈے میں ایک سرنگ کھودی اور اپنے جنگجوئوں کے احاطہ پر حملے سے پہلے اسے دھماکے سے اڑا دیا۔
صوبائی پولیس ترجمان نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی ہلاکتیں ملٹری بیس کے اندر ہوئی ہیں۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے ملٹری بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ان کے جنگجوؤں نے کیا۔
واضح رہے ہلمند میں یہ حملہ اس وقت ہوا جب مقامی اور بین الاقوامی قوتیں افغانستان میں تشدد کے خاتمے کے لیے امریکا اور طالبان کی بات چیت کی دوبارہ بحالی کی کوششیں کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button