تازہ ترینسیاسیات

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سولہ سو ورکرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں لیکن آج کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور یہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، یہ ہم پر تشدد کررہے ہیں، اس ملک کی آزادی کو انہوں نے بالکل ختم کردیا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، میں بھی تیار ہوں، ہم نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں، کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ آج مینارپاکستان پرعوام کےسامنےساری صورتحال رکھوں گا، یہ بتاؤں گاکہ کیسےاس قوم کودلدل سے نکالیں گے۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو اٹھا کر غائب کیا جا رہا ہے، میرے خلاف دہشتگردی کے 40 مقدمات درج کر دیے، کیا کوئی ماننے کے لیے تیار ہے کہ میں نے 40 مرتبہ دہشتگردی کی؟ قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں تو انصاف اور حکومت پر عوامی اعتماد کھو دیتے ہیں، قانون کی بالادستی نہ ہو تو بنانا ری پبلک میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا، امیر اور غریب ملک میں فرق قانون کی حکمرانی کا ہوتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اب ساری امیدیں ہی سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، سپریم کورٹ ہی پاکستان کو جنگل کے قانون سے نکالنے کے لیے کھڑی ہے، اب کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button