Uncategorized

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دھماکہ تین نمازی شہید، 15زخمی

افغانستان مسجد میں دھماکہ میں تین نمازی شہید اورامام مسجد سمیت پندرہ نمازی زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔
بتایا گیا ہے
افغان صوبے ننگرہار کے ضلع اسپین گھر کی مسجد اس وقت زور دار دھماکا ہوا جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ دھماکے سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تین افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی ۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جمعہ کے روز مسجد میں دھماکے کا یہ چوتھا واقعہ ہے تاہم اس بار سنی مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

Leave a Reply

Back to top button