صحت

بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 شہریوں میں کورونا کی تصدیق

بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک 26 سالہ شہری ابوظبی اور دوسرا 27 سالہ شہری جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔

چھبیس سالہ شخص کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ اور دوسرا پنجاب کے شہر اٹک کا رہائشی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات کے پیش نظر کیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی جانچ کے لیے نمونے لیبارٹری روانہ کردیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد کووڈ کی قسم معلوم ہوسکے گی۔ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے 2 مسافروں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی تھی اور اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافروں کے خون کے نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے تھے اور انہیں گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی تھی۔

اس سے قبل بھی بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے دو مسافروں میں ممکنہ وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ کووڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے ’جے این ون‘ ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button