بین الاقوامی

افغان طالبان نے چمن بارڈر کراسنگ بند کردی

افغان طالبان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر کراسنگ بند کردی، جس کے باعث پاک افغان بارڈر باب دوستی پر ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھی افغانستان کیلئے باب دوستی سے ہرقسم کی آمدورفت معطل کردی، باب دوستی کی بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، امپورٹ ایکسپورٹ معطل ہوگئی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ باب دوستی کے دونوں اطراف پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کیلئے پیدل آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں سے متعلق پاکستانی دفاتر کے ہر قسم کے آپریشن بھی معطل کردیئے گئے ہیں، ٹرانزٹ ٹریڈ، درآمدات، برآمدات، ٹرکوں کی گزشتہ روز کلیئرنگ منسوخ کی گئی۔
افغان طالبان کا کہنا ہے کہ سرحد بندش کا فیصلہ صوبے قندھار میں طالبان متوازی گورنر مولوی حاجی وفا نےکیا۔

Leave a Reply

Back to top button