فن اور فنکار

اقرا عزیز اور یاسر حسین رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز ورلڈ کے نامور ستارے یاسر حسین اور اقرا عزیز دسمبر کے آخر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس حوالے سے دونوں خاندانوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔
شوبز انڈسٹری پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پاکستانی سینما کی رپورٹ کے مطابق پریمی جوڑی کی شادی میں مخصوص رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا، تقریبات 25 سے 28 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی، بعد ازاں دونوں اداکاروں کی جانب سے ساتھی فنکاروں کے لیے دعوتِ ولیمہ کی تقریب بھی رکھی جائے گی۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جانب سے ابھی شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی باقاعدہ اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ یاسر اور اقرا کے درمیان کافی عرصے سے دوستی ہے، اس حوالے سے متعدد بار دونوں کے حوالے سے کئی چہ مگوئیاں بھی سامنے آئیں مگر دونوں نے خاموشی اختیار کی۔

Leave a Reply

Back to top button