تازہ ترین

طاقت اور جبر سے عوام کو حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جاسکتا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقت اور جبر سے عوام کو حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

پارٹی ترجمانوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے تجوریاں بچانے کیلئے عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار کو پوری طرح بے نقاب کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اتوار کو مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

عمران خان نے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے پر حماد اظہر کو مبارک باد بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button