پاکستان

‘الزامات کی سیاست کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ، ہم عوام کی خدمات کیلئے آئے’

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الزامات کی منفی سیات کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے، ہم صرف عوام کی خدمات کے لئے آئے، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں، پاکستان کے عوام الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں، ان عناصر نے اپنے دور میں شفافیت اور میرٹ کی دھجیاں اڑائیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر یہ انتشار پھیلا کر اب عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، میرا واضح پیغام ہے کہ اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا، شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہوگا۔

Leave a Reply

Back to top button