تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

السی: تندرستی اور صحت بنائے، موٹاپا بھگائے

السی کے بیجوں کے صرف ایک کھانے کے چمچ میں 37 کیلوریز،1.3 گرام پروٹین،2 گرام کاربز،1.9 گرام فائبر،3 گرام ٹوٹل فیٹ،0.3 گرام سیچروٹیڈ فیٹ،1597 ملیگرام اومیگا فیٹی ایسڈ،وٹامن بی 6 ٪2، وٹامن بی 1٪ 8،کیلشیم ٪2، آئرن ٪2،میگنیشیم٪ 7، فاسفورس4 فیصد، پوٹاشیم ٪2 پائی جاتی ہیں۔ جبکہ السی کے اندر اومیگا تھری فیٹ کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جسے الفا-لائینولینک ایسڈ کہا جاتا ہے۔

السی کو انگلش میں فلیکس سیڈ Flex seed کہتے ہیں جبکہ اس کا ایک نام Linum seed بھی ہے۔ جو صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔السی کا بیج انسان نے اپنی ابتدا میں ہی تلاش کر لیا تھا اور اس کے مفید فائدوں سے آگاہ ہوگیا تھا اسی لیے السی کو قدیم ترین بیجوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

طبیب حضرات السی کو انتہائی کارآمد بیج مانتے ہیں اور اس بات کو آج دور جدید میں بہت سی سائنسی تحقیقات میں بھی تسلیم کیا جا چکا ہے۔ اسی لئے السی کو انتہائی مفید خوراک کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔ اس کی دو قسمیں (گولڈن، براون) ہیں اور دونوں ہی انتہائی مفید اور غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہیں۔

السی کے پودے
السی کا پودا ایک گز تک لمبا ہوتا ہے، جسے موسم سرما کے آخر سے لے کرموسم بہار کے شروع تک نیلے رنگ کے پھول لگتے ہیں۔ جو ڈوڈی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ ڈوڈا چنے کے برابر ہوتا ہے جو باریک چمکدار نوکیلے بیجوں سے بھرا ہوتا ہے۔ جسے السی کے بیج کہتے ہیں۔ ان بیجوں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ عموماً اس کو گندم کی فصل کے ساتھ کاشت کیا جاتا ہے۔ السی اور اس سے نکلا ہوا تیل دونوں انسانی جسم کے لیے مفید ہیں۔

السی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہالینڈ، انگلستان، ہندوستان، پاکستان، مصر اور روس میں پائی جاتی ہے۔ پہلے السی کے پودے کا استعمال پارچہ بافی اور قدرتی نائلون بافی میں بھی کیا جاتا تھا۔اب بھی ایران میں اس سے کپڑا بنایا جاتا ہے۔ لیکن اب مزید تحقیق کے بعد اس کے کچھ مزید فوائد سامنے آئے ہیں۔

السی میں موجود کیمیائی اجزا
السی کے بیجوں کے صرف ایک کھانے کے چمچ میں 37 کیلوریز،1.3 گرام پروٹین،2 گرام کاربز،1.9 گرام فائبر،3 گرام ٹوٹل فیٹ،0.3 گرام سیچروٹیڈ فیٹ،1597 ملیگرام اومیگا فیٹی ایسڈ،وٹامن بی 6 ٪2، وٹامن بی 1٪ 8،کیلشیم ٪2، آئرن ٪2،میگنیشیم٪ 7، فاسفورس4 فیصد، پوٹاشیم ٪2 پائی جاتی ہیں۔ جبکہ السی کے اندر اومیگا تھری فیٹ کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جسے الفا-لائینولینک ایسڈ کہا جاتا ہے۔

السی کی افادیت

کولیسٹرول لیول
السی کے تیل کے کیپسول اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور اومیگا سکس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم میں کولیسٹرول لیول کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ دونوں جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتے ہیں۔

دل کے لیے فائدہ مند
اس تیل کے کیپسول دل کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں، فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ کیپسول شریانوں کے افعال صحت مند بناتے ہیں اور دل سے جڑے مسائل جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ کیپسول جسمانی ورم اور بلڈ کلاٹ کو کم کرنے کے لیے بھی مددگار ہیں۔

1 2 3 4 5اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button