تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

السی: تندرستی اور صحت بنائے، موٹاپا بھگائے

السی کے بیجوں کے صرف ایک کھانے کے چمچ میں 37 کیلوریز،1.3 گرام پروٹین،2 گرام کاربز،1.9 گرام فائبر،3 گرام ٹوٹل فیٹ،0.3 گرام سیچروٹیڈ فیٹ،1597 ملیگرام اومیگا فیٹی ایسڈ،وٹامن بی 6 ٪2، وٹامن بی 1٪ 8،کیلشیم ٪2، آئرن ٪2،میگنیشیم٪ 7، فاسفورس4 فیصد، پوٹاشیم ٪2 پائی جاتی ہیں۔ جبکہ السی کے اندر اومیگا تھری فیٹ کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جسے الفا-لائینولینک ایسڈ کہا جاتا ہے۔

کینسر کا خطرہ کم کریں
یہ تیل اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہے جو کہ صحت مند خلیات کو کینسر زدہ ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ ورم کش خصوصیات ہونے کی وجہ سے بھی اس تیل کے کیپسول مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے
فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے السی کا تیل نظام ہاضمہ کو نیوٹریشن کے جذب ہونے کے عمل کو بہتر کرکے ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کی جلاب کش خصوصیاب ہاضمے کے عمل کو ہموار کرتے ہیں جبکہ اس کے کیپسول کا استعمال پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دلاتا ہے۔

دماغی صحت میں بہتری
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہونے کی وجہ سے السی کا تیل مجموعی دماغی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود الفا لینولینک ایسڈ کو دماغ کی اچھی صحت کے لیے مفید مانا جاتا ہے۔

جلد اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بالوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ گرتے بالوں کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد دیتے ہیں، یہ ایسڈز جلد کی نمی برقرار رکھ کر اس ہمواری اور مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ آلودگی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

السی کے تیل کے دیگر استعمال

ہیر جیل
ایک چوتھائی کپ السی ایک کپ پانی میں ڈال دیں۔ رات بھر السی کو بھیگا رہنے دیں۔ ایک پین میں اس مکسچر کو درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب اچھی طرح کھول جائے تو لیونڈر آئل کے قطرے ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو ڈبے میں ڈال کر فرج میں رکھ دیں۔ یہ جیل گھنگریالے بالوں کی اسٹائلنگ کے لئے بہت اچھا ہے۔ البتہ ہر قسم کے بالوں پر اس کا استعمال کیا جا سکتاہے۔

سر کی خشکی
خشکی دور کرنے کے لئے نہانے سے سے آدھا گھنٹہ پہلے السی کا تیل لگائیں۔ اس کا باقائدہ استعمال نہ صرف سر کی خشکی دور کرتاہے بلکہ بالوں کو بھی مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔

السی سے فیشل
2کھانے کے چمچ شہد میں 1چائے کا چمچ لیمبو کا رس اور1 کھانے کا چمچ السی کا تیل ملا دیں۔ ا سے چہرے پر براہ راست لگائیں۔ یہ جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔ اس سے چہرے پر روزانہ مساج کیا جاسکتا ہے۔ اس سے جلد کی خشکی اور کیل مہاسے جیسے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔

پچھلا صفحہ 1 2 3 4 5اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button