تازہ ترینجرم کہانی

کنویں سے ماں بیٹے کی لاشیں ملنے والے کیس میں تکلیف دہ حقائق سامنے آ گئے

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد، مجاہد کالونی میں ایک گھر کے کنویں سے ماں بیٹے کی لاشیں ملنے والے کیس میں تکلیف دہ حقائق سامنے آ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں گھر کے کنویں سے ملنے والی ماں بیٹے کی لاشوں کے سلسلے میں مزید معلومات تک رسائی کر لی ہے، جن کی بنیاد پر قتل کے واقعے میں ملوث تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹگیشن پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے ملزم کی لوکیشن ٹریس کر لی ہے، اس واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو پہلے گرفتار کیا جا چکا ہے، اور کیس کی تفتیش کے دوران چوری کی گئی گاڑی کو شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس نے ایک گاڑی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ اور دوسری موچکو کے علاقے سے لاوارث حالت میں برآمد کر لی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ شائستہ بی بی اور اس کے بیٹے عبدالہادی نے گھر میں کیٹرنگ کا کاروبار شروع کر رکھا تھا، عبدالہادی کاروبار کے سلسلے میں دبئی بھی آتا جاتا تھا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ کاروبار ہتھیانے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس کیس میں گرفتار ملزمان نے گھر سے 18 ہزار روپے لوٹنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے تاہم یہ رقم تاحال برآمد نہیں کی جا سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button